Dive into the depths of Surah Alam Nashrah, seeking spiritual enlightenment through its profound meanings and Tafseer. This chapter, also known as "The Opening Forth," holds significant insights and blessings. In this comprehensive guide, unravel the layers of its verses and understand the context that makes Surah Alam Nashrah a source of solace and guidance. Read online to embark on a journey of spiritual discovery.
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ (1) وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ (2) الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ (3) وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ (4) فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (5) إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (6) فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ (7) وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ (8)
سورة الشرح (94)(اردو)
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے (شروع کرتا ہوں)
کیا ہم نے نہیں کھولا تیرے لئے تیرے سینے کو (1) اور ہم نے اتار دیا تجھ سے تیرا بوجھ (2) جس نے تیری پشت بھاری کر دی تھی (3) اور ہم نے تیرا ذکر بلند کیا (4) پس تحقیق مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے (5) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہوتی ہے (6) پس جب فارغ ہو تو مشقت اٹھا (7) اور اپنے پردگار کی طرف رغبت کر (8)سورہ الم نشرح (خواص)
· یہ سورہ مکیہ ہے· اور اس کی آیات کی تعداد بسم اللہ کو ملا کر نو ہے ۔· حدیث نبوی میں ہے کہ جو شخص اس کی تلاوت کرے اس کو اللہ یقین اور عافیت عطا فرمائے گا۔· اور جو شخص اس سورہ کو سینے درد پر پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے تو سینے کے درد سے شفا پائے گا۔· حضرت رسول کریمؐ نے فرمایا اگر کسی شخص کا پیشاب بند ہو تو کسی برتن پر اس سورہ کو لکھ کر اس کا پانی پئیے تو پیشاب کی بندش ختم ہو جائے گی اور اللہ اس کا اخراج آسان کر دے گا ۔· اگر دل اور سینے کی تکلیف پر اس کو پڑھا جائے تو شفا ہو گی اور جو سردی زیادہ لگی ہو اس سورہ کو دھو کر پلانے سے اس کی سردی دور ہو گی (باذن اللہ ) (برہان)
رکوع نمبر 19۔ أَلَمْ نَشْرَحْ ۔ علمائے امامیہ کے نزدیک یہ سورہ اور اس سے پہلی سورہ ایک سورہ کے حکم میں ہیں وہاں خداوند کریم نے اپنے حبیب پر اپنے احسانات کا تذکرہ کیا تھا کہ الم یجدک یتیما الخ اور اس جگہ فرماتا ہے الم نشرح الخ کیا ہم نے تیرے سینے کو نہیں کشادہ کیا کہ علوم نبوت اور علوم قرآنیہ کا اس کو مخزن بنایا جن لوگوں نے روایت کی ہے کہ حضورؐ کے پاس جبرئیل آیا اور ان کے سینے کا آپریشن کر کے سیاہ نقلہ نکالا اور اس کی جگہ نورت نبوت بھر کر پھر زخم کو سی دیا گیا یہ شیعہ عقیدہ کی رو سے بالکل باطل ہے کیونکہ اپریشن کے ذریعے سے نہ جہالت کو نکالات جا سکتا ہے اور نہ نبوت کو بھرا جا سکتا ہے پس عقلاً یہ روایت مضیحکہ خیز ہونے کے علاوہ اس میں شاننبوت کی تنقیص بھی ہے ۔
روایات اہلبیتؑ سے ثابت ہے کہ جس طرح یتیم ہونے کی کمی حضرت ابو طالب کی کفالت سے پوری ہوئی اور تنگدستی کی کمی حضرت خدیجہ کی دولت سے پوری ہوئی اسی طرح سینہ کی کشادگی حضرت علی ولایت و محبت سے ہوئی اور دشمنوں کی مخالفانہ سرگرمیوں کی وجہ سے پشت کے بوجھ کی تکلیف حضرت علیہ السلام کی تائید و نصرت سے دور ہوئی۔
رفعنا لک ۔ حضور کے ذکر کی بلند یہ ے کہ جہاں جہاں توحید کا نعرہ بلند ہو تا ہے وہاں حضور کا نام نامی بھی ساتھ ہو تا ہے چنانچہ مسلمانوں کے قریۃ قریۃ میں تا قیامت اذان میں اور اتشہد نماز میں شہادت توحید کے ساتھ حضور کی نبوت کی شہادت بھی دی جاتی ہے ۔
فَانصَبْ ۔ یعنی نماز سے فارغ ہو کر دعا و دیگر تعقیبات کی مشقت اٹھایا کرو اور روایات اہلبیت میں تواتر سے منقول ہے کہ یہ حکم حضور کو حجتہ الوداع کے موقعہ پر ملا کہ جب حج کے اعمال سے فراغت حاصل کرو تو اعلانیہ اپنے بھائی علیؑ کو لوگوں کے لئے خلیفہ نامزد کر لو چنانچہ آپ نے خم غدیر کے بھر مجمع میں فرمایا۔ من کنت مولاہ فعلی مولاہ۔