عالم باعمل تھے علامہ حسین بخش
فاضل بے بدل تھے علامہ حسین بخش
تدریس میں تحریر میں تقریر میں ضرور
کہنے دو بے مثل تھے علامہ حسین بخش
مرحوم مولانا کی تھیں اَن گنت خوبیاں
ایسے صاحب فضل تھے علامہ حسین بخش
علمائے صالحین کے زمرہ میں بالخصوص
بے شک نمبر اول تھے علامہ حسین بخش
پیش نظر تھے جتنے مسائل مشکلہ
انہی کا ایک حل تھے علامہ حسین بخش
یاد خدا نبی و علی اہل بیت سے
غافل نہ ایک پل تھے علامہ حسین بخش
اللہ کے کارخانے کی قدرت میں بے گمان
بالکل نئی شکل تھے علامہ حسین بخش
باب النجف ہے جاڑا ہمیشہ کی یادگار
اعلیٰ پرنسپل تھے علامہ حسین بخش
سائل بجانب حق ہے کہنے میں بالیقیں
بس فاضل اجل تھے علامہ حسین بخش