Surah Nisa | Understanding the Concept of Diverse Marriage | سورہ النساء | تعدد نکاح
{
“@context”: “https://schema.org/”,
“@type”: “WebSite”,
“name”: “Surah Nisa | Understanding the Concept of Diverse Marriage | سورہ النساء | تعدد نکاح”,
“url”: “https://www.anwarulnajaf.com/2023/08/taaddud-nikah-diverse-marriage.html”
}
Surah Nisa | Understanding the Concept of Diverse Marriage | سورہ النساء | تعدد نکاح
- وَیَسْتَفْتُوْنَکَ فِی النِّسَآئِ قُلِ اللّٰہُ یُفْتِیْکُمْ فِیْھِنَّ وَمَایُتْلٰی عَلَیْکُمْ فیِ الْکِتٰبِ فِیْ یَتٰمٰی النِّسَآئِ اللَّا تِیْ للاَ تُوْ تُوْ انَھُنَّ مَاکُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْکِحُوْاھُنَّ فَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لَّاتُقْسِطُوْ افِی الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا الخ ترجمہ آپ سے یہ لوگ عورتوں کے متعلق فتو ی دریافت کرتے ہیں تو فرمادیجئے کہ اس بارے میں اللہ تم کو فتوے دیتا ہے اوروہ چیز جوتم پر کتاب میں یتیم عورتوں کے متعلق تلاوت کی جاتی ہے جن کو تم پورا حق مہر ادا نہیں کرتے اورچاہتے ہو اکہ ان سے نکاح کریں پس اگر تم کو خوف ہو کہ یتیم عورتوں کے متعلق انصاف نہ کرسکو گے تو باقی عورتوں میں سے چار تک نکاح کر لو ۔
- (۲) دستور تھا کہ لوگ چار پانچ بلکہ دس تک شادیاں کرلیتے تھے اورکہتے تھے مجھے کیا پرواہ ہے اگر میرا اپنا مال ختم ہوجائے گا تو فلاں یتیم کا مال استعمال کریں گے جو ہمارے پاس رہا ہے پس خدانے منع فرمایاکہ اگر تمہارے پاس اپنے مال میں گنجائش نہ ہوتو بجائے اس کے کہ یتیموں کے مال پر دست درازی کرو نکاح میں تخفیف کرو اوراپنی مالی وسعت کے ماتحت ایک دوتین آخر چار تک شادیاں کرلو ۔
- (۳)۔ لوگ یتیموں کے مالوں میں احتیاط کرتے تھے لیکن عورتوں میں عدل کی پرواہ نہ کرتے تھے پس حکم ہواکہ جس طرح یتیموں کے مال کے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہوا اوریتیموں کے مالوں میں انصاف نہ کرسکنے کا تمہیں ڈرررہتا ہے تو عورتوں کے نکاح کے متعلق بھی عدم انصاف کا خوف کیا کرو اوربصورت خطرہ صرف ایک عورت پر اکتفاکیا کرو۔
- ( ۴) یتیموں کے مال کے در کی وجہ سے یتیم پروری سے گریز کرتے تھے تو حکم ہوا کہ یتیموں کے مال میں عدم انصاف سے ڈرتے ہو تو زناکاری اوربدمعاشی سے بھی تو خوف کرلواورحلال میں سے حسب استطاعت ایک یادو یاتین یاچار تک نکاح کرسکتے ہو بشر طیکہ انصاف کرسکو۔

.jpg)