پیش لفظ - لادینیت - حاسدین تفسیر انوار النجف از علامہ حسین بخش جاڑا | Preface Tafseer Anwar ul Najaf
Welcome to the preface of Tafseer Anwar ul Najaf, a profound journey into the world of Islamic teachings. This commentary offers valuable insights and interpretations, shedding light on the wisdom of the Quran and the guidance it provides. Explore the depths of knowledge and understanding with Tafseer Anwar ul Najaf.
ہم اگر پیسہ جمع کرنے کی خاطر تفسیر قرن لکھتے تو یقیناً ہمارا یہ اقدام اس دور میں محل تمسخر ہوتا لیکن چونکہ سلف صالحین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک ٹھوس دینی خدمت مطمع نظر تھی اسلئے اس اہم کام کا بیڑا اٹھایا کاش محمدؐ و آل محمدؐ سے ولا رکھنے والے علوم قرآنیہ سے وابستگی رکھے تو ہم سالوں کا کام مہینوں اور مہینوں کا کام ہفتوں میں کرنے کے اہل ہو جاتے جب سے ہم نے قرآن کی تفسیر کا کام شروع کیا ہے بعض حاسدین کی نظروں میں دنیا تاریک ہو گئی ہے ہر وقت ان کے سینہ پر کینہ پر سانپ و بچھو لوٹ رہے ہیں وہ تفسیر کے نقائص تلاش کرتے پھرتے ہیں تا کہ عوام اس کی خریداری سے باز آ جائیں ہمیں اس کی پراوہ نہیں! کیونہ ہمیشہ سے اہل فضل کے خلاف جاہل شور مچاتے رہے ہیں لیکن با آلاخر اللہ والوں کی فتح ہوتی ہے اور اس میں شک نہیں کہ دین مبین کی حفاظت اور نصرت کےلئے ہر دور میں ایسے مخلص افراد بھی معرض ظہور میں آتے رہتے ہیں جو اپنے آہنی ارادوں کی بنا پر باطل کی چٹانوں سے ٹکراتے اور بالآخر ان کو پاش پاش کر دتیے تفسیر چودہ جلدوں میں مکمل چھپ چکی ہے اور یہ جلد چہارم کا دوسرا ایڈیشن ہے جو پیش خدمت ہے خداوند کریم کا جس قدر شکر کروں کم ہے جس نے مجھے تفسیر قرآن کے اتمام کو توفیق مرحمت فرمائی اے اللہ ! میری اس کاوش کا ثواب بحق محمدؐ وآل محمدؐ آلہٖ الطاہرین میرے والدین کی روح کو عطا فرما جن کی محنتوں اور دعاؤں سے مجھے یہ شرف عطا ہوا ہے اور قائین کرام سے بھی اپنے والدین کےلئے فاتحہ کی استدعا کرتا ہوں والسلام