التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

علمائے سوء کا حشر



بحار الانوار جلد ۱ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جہنم میں علمائے سوء کیلئے طبقات منقسم ہیں:
(۱)   وہ عالم جو اپنے علم کو اپنے پاس خزانہ کرے اور دوسروں تک نہ پہنچائے۔۔۔ وہ جہنم کے پہلے طبقہ میں ہوگا۔
(۲)   وہ عالم جب اس کو نصیحت کی جائے تو ناک چڑھائے اور جب وہ دوسروں کو نصیحت کرے تو سختی سے کام لے۔۔۔ یہ جہنم کے دوسرے طبقہ ہوگا۔
(۳)   وہ عالم جو اپنے علم کو صاحبانِ ثروت کے سامنے پیش کرے اور مساکین کو محروم کرے۔۔۔ وہ جہنم کے تیسرے طبقہ میں ہوگا۔
(۴)   وہ عالم کہ اگر اس کی کوئی بات نہ مانی جائے یا اس کے معاملہ میں کوتاہی برتی جائے تو جابر حکمرانوں کا سا سلوک کرے۔۔۔ وہ جہنم کے چوتھے طبقہ میں ہوگا۔
(۵)   وہ عالم جو یہودیوں اور عیسائیوں کے اقوال کی تلاش کرے تا کہ لوگ اس کو بڑا عالم کہیں اور اس کا رُعب زیادہ ہو جائے۔۔۔ وہ جہنم کے پانچویں طبقہ میں جگہ پائے گا۔
(۶)   وہ عالم جو لوگوں میں اپنا مفتی ہونا ظاہر کرے اور اُن کو اپنی طرف دعوت دے خواہ درحقیقت وہ کچھ بھی نہ جانتا ہو۔۔۔ وہ جہنم کے چھٹے طبقے میں جائے گا۔
(۷)   وہ عالم جو اپنے علم کو خود غرضی اور بڑائی کا آلہ بنائے۔۔۔ وہ جہنم کے ساتویں طبقہ میں ہوگا۔
الَلّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ یَّذَّکَرْ فَتَفْغَہُ الذِّکرْٰی