التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ترتیبِ نزول



بعض متعصب مزاج لوگ آلِ محمد کے فضائل و مناقب پر پردہ ڈالنے کے لئے جہاں آیات کی تأویل میں ہیرا پھیری سے کام لے کر عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات کے بیج بوتے ہیں وہاں مکی و مدنی سورتوں میں خلط کر کے عوام کو آل محمد کے بارے میں نازل شدہ آیات کے مضامین سے مائل بانحراف کرتے ہوئے دل کی بھڑاس کو ٹھنڈا کرنے میں سرور محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔۔ چنانچہ سورۂ دہر جو آلِ محمد کی یتیم پروری۔۔۔مسکین نوازی اور اس پر رحمدلی کے ایثار پسندانہ جذبات کے مظاہرہ پر خالق کائنات کی طرف سے خراجِ تسکین و تشکر کی پیشکش اور اُخروی انعامات و اکرامات کی محکم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے شان نزول کے انکار کرنے کے بہانے سے سورۂ دہر کو مکی ثابت کرنے کی سعی ٔ لا حاصل کی گئی ہے اور دورِ حاضر کے متعصب ترین جناب ابوالاعلیٰ مودودی نے بھی اسی شعار کو اپناتے ہوئے اپنے مجتہدانہ ذہن کو اسی نہج پر لگا لیا اور سورۂ مذکورہ کو مکیہ کہہ کر مذہب اہل بیت ؑ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔
میرے سامنے اس وقت علامہ جلال الدین سیوطی کی الاتقان فی العلوم القرآن مطبع مصر کا دوسرا ایڈیشن ہے جس کے جزو اوّل صفحہ ۲۵ پر انہوں نے مکی و مدنی سورتوں کی تفصیل بروایت جابر بن زید نقل کی ہے چنانچہ مکہ میں نازل ہونے والی سورتوں کی علی الترتیب فہرست یہ ہے:
مکی سورتیں
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
1
اِقرأ
23
والنجم
45
طٰہٰ
67
الغاشیہ
2
ن ٓ والقلم
24
عبس
46
الواقعہ
68
الکھف
3
المزمل
25
انا انزلنا
47
الشعرأ
69
الشورٰی
4
المدثر
26
والشمس
48
النمل
70
ابراہیم
5
الفاتحہ
27
البروج
49
القصص
71
السجدہ
6
تبت یدا
28
التین
50
بنی اسرائیل
72
الانبیا ٔ
7
التکویر
29
لایلاف
51
یونس
73
النحل
8
الاعلیٰ
30
القارعۃ
52
ھود
74
نوح
9
واللیل
31
القیامۃ
53
یوسف
75
الطور
10
والفجر
32
ویل لکل ھُمزۃ
54
الحجر
76
المومنون
11
والضحیٰ
33
المرسلات
55
الانعام
77
الملک
12
الم نشرح
34
ق
56
الصافّات
78
الحاقّہ
13
والعصر
35
البلد
57
لقمان
79
المعارج
14
والعادیات
36
الطارق
58
السبأ
80
عم یتسألون
15
الکوثر
37
القمر
59
الزمر
81
النازعات
16
التّکاثر
38
ص ٓ
60
المومن
82
الانفطار
17
ارأیت
39
الاعراف
61
حم ٓ السجدہ
83
الانشقاق
18
الکافرون
40
الجن
62
الزخرف
84
الروم
19
الفیل
41
یس ٓ
63
الدخان
85
العنکبوت
20
الفلق
42
الفرقان
64
الجاثیہ
86
المطففین
21
الناس
43
الفاطر
65
الاحقاف
*
*****
22
قل ھو اللہ احد
44
مریم
66
الذاریات
*
*****
یہ کل چھیاسی (۸۶) سورتیں ہیں جو مکہ میں نازل ہوئیں اور تفسیر الاتقان میں ہے کہ سورۂ النحل کی چالیس آیتیں مکہ میں اور باقی مدینہ میں نازل ہوئیں۔۔۔ ان کے بعد مدینہ میں اترنے والی سورتوں کی علی الترتیب فہرست یہ ہے:
مدنی سورتیں
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
87
البقرہ
94
اذا زُلزلت
101
البیّنہ
108
الحجرات
88
آل عمران
95
الحدید
102
الحشر
109
التحریم
89
الانفال
96
محمد
103
اذا جاء نصر اللہ
110
الجمعہ
90
الاحزاب
97
الرعد
104
النور
111
التغابن
91
المائدہ
98
الرحمن
105
الحج
112
الصف
92
الممتحنہ
99
الدھر
106
المنافقون
113
الفتح
93
النسا ٔ
100
الطلاق
107
المجادلہ
114
التوبہ
تاج کمپنی کے موجودہ طبع شدہ قرآن میں سورتوں کی تنزیل کے ترتیب وار نمبر درج ہیں جو نمبر ۶۱ حم السجدہ تک روایت مذکورہ کے مطابق ہیں اور بعد میں قدرے اختلاف ہے چنانچہ وہ نمبر اس طرح ہیں:
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
62
الشوری
69
الکھف
76
الطور
83
الانشقاق
63
الزخرف
70
ابراہیم
77
الملک
84
الروم
64
الدخان
71
نوح
78
الحاقہ
85
العنکبوت
65
الجاثیہ
72
الانبیا ٔ
79
المعارج
86
المطففین
66
الاحقاف
73
النحل
80
النبا ٔ
*
*****
67
الذاریات
74
المومنون
81
النازعات
*
*****
68
الغاشیہ
75
السجدہ
82
الانفطار
*
*****
مدنی سورتیں
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
نمبر
سورہ
87
 البقرہ
94
الحدید
101
الحشر
108
التغابن
88
آل عمران
95
محمد
102
النور
109
الصف
89
الانفال
96
الرعد
103
الحج
110
الجمعہ
90
الاحزاب
97
الرحمن
104
المنافقون
111
الفتح
91
الممتحنہ
98
الدھر
105
المجادلہ
112
المائدہ
92
النسا ٔ
99
الطلاق
106
الحجرات
113
التوبہ
93
اذا زُلزلت
100
البیّنہ
107
التحریم
114
النصر