التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

تقلید کیا ہے؟ | taqleed kia hy | learn islamic prayer

تقلید، ضروری ہے کہ احکام شرعیہ کی بجا آوری میں انسان یا مجتہد یا محتاط یا مقلِّد ہو۔ تقلید کیا ہے؟ | taqleed kia hy | learn islamic prayer

تقلید کیا ہے؟ | taqleed kia hy | learn islamic prayer

تقلید کیا ہے؟ | taqleed kia hy | learn islamic prayer

تقلید:

ضروری ہے کہ احکام شرعیہ کی بجا آوری میں انسان یا مجتہد یا محتاط یا مقلِّد ہو۔
  • مجتہد: جو قرآن و حدیث سے احکام شرعیہ خود معلوم کرنے کا ملکہ رکھتا ہو۔
  • محتاط: وہ ہے جو مجتہدین کے فتاویٰ کے اختلاف کی صورت میں اپنے لئے راہِ اختیار معین کر سکتا ہو اور خود درجہ اجتہاد پر فائز نہ ہو لیکن موارد اختیار کو جاننا اس کے لئے ضروری ہے۔
  • مقلِّد: وہ ہے جو نہ خود مجتہد ہو اور نہ احتیاط پر عمل کر سکتا ہو۔
  1. مسئلہ: ہر بالغ مرد و عورت پر احکام شرعیہ پر عمل کرنے کے لئے کسی مجتہد جامع الشرائط کی تقلید کرنا ضروری ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ یا تو اس کا رسالہ ٔ عملیہ اس کے پاس موجود ہو یا بذریعہ خط و کتابت پیش آمدہ مسائل اس سے دریافت کرے یا سامنے روبرو آکر بوقت ضرورت مسائل دریافت کر لیا کرے۔