قربانی عید الاضحی | qurbani eid ul azha | donate in islam
حاجی مکہ معظمہ میں بہ نیت وجوب قربانی کریں اور دوسرے شہروں میں دیگر مومنین بہ نیت سنت موکدہ قربانی کریں۔
قربانی کا جانور
اگر بڑا جانور ہو تو مادّہ ہونا چاہیے مانند اونٹنی (چھٹے سال میں داخل ہو) گائے (احتیاط واجب یہ ہے کہ تیسرے سال میں داخل ہو)اگر چھوٹا جانور ہو تو نَر ہونا چاہیے مانند بکرا (ایک سال سے زیادہ ہو)، گوسفند (سات ماہ سے زیادہ ہو)
قربانی کا جانور ناقص الاعضا ٔ نہ ہو یعنی کانا۔۔ سینگ کٹا وغیرہ۔۔ اور خصّی جانور کی قربانی مکروہ ہے۔۔ اسی طرح پالتو (گھر میں پلے ہوئے ) جانور کی قربانی بھی مکروہ ہے۔
قربانی کی دعا
قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھے:وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلٰوتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لا شَرِیْکَ لَہُ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَر۔