قصر و اِتمام کا بیان | qasr wa itmam ka bayan | learn islamic prayer
قصر و اتمام کا بیان
سفر میں ہر چار رکعتی نماز کا قصر کرنا یعنی اس کو دو رکعت پڑھنا واجب ہے اور اس کی حسب ذیل شرائط ہیں:
سفر میں ہر چار رکعتی نماز کا قصر کرنا یعنی اس کو دو رکعت پڑھنا واجب ہے اور اس کی حسب ذیل شرائط ہیں:
۱ سفر بقدر مسافت ہو اور وہ آٹھ فرسخ (۲۷میل، ۴۸۰گز) ہے اگر اس سے کم
سفر کرے چاہے وہ تھوڑا بھی کم ہو تو قصر نہ ہو گی۔
۲ یہ مقدار بقصد مسافت طے کرے پس اگر کسی بھاگنے والے کا پیچھا کر رہا ہو تو قصر
نہیں ہے اگرچہ مقدار مذکور سے زیادہ راستہ طے کر لے لیکن مسافت پوری ہو جانے کی
صورت میں واپسی پر قصر لازم ہو گی۔
۳ قصد مسافت جاری رہے یعنی آخر تک کسی قسم کا تردّد لاحق نہ ہو۔
۴ سفر کو نہ توڑ دے۔۔۔ اس کے تین اسباب ہیں:
اوّل کہیں پر دس روز تک رہنے کا قصدہو۔
دوّم اپنے وطن پہنچ جائے۔
سو ّم ایک جگہ پر تردّد کی حالت میں تیس روز پورے کر لے اور اس دوران دس روز قیام کی
نیت نہ کرے بشرطیکہ تردّد کی جگہ ایک ہو۔
۵ سفر کرنا اس کا پیشہ نہ ہو مثلاً ڈرائیور، ریلوے گارڈ، ملاح، چٹھی رساں وغیرہ
ان لوگوں کو سفر میں پوری نماز پڑھنی ہو گی۔
۶ سفر حرام نہ ہو مثلاً چوری کی غرض سے ظالم کی امداد کے لئے۔
۷ حد ترخص سے نکلنا یعنی شہر سے اتنا باہر نکل جائے کہ شہر کی عمارتیں نظر نہ
آئیں یا اذان کی آواز کان میں نہ آئے اور بڑے شہروں میں حد ترخص کا اعتبار محلہ
ہو گا۔