نماز ردّ مظالم -- مستحب نمازیں | nimaz radday mazalim - mustahab nimazein | learn islamic prayer
حضرت رسول اکرم ؐ سے منقول ہے کہ جس کے ذمہ بندوں کے حقوق
ہوں اور وہ ان حقوق کو ادا نہ کر سکتا ہو اور معاف بھی نہ کرا سکتا ہو تو وہ شخص
یہ نماز پڑھے خداوند کریم بروز قیامت ان بندوں کو خود ہی راضی کرے گا اگرچہ یہ
حقوق ریت کے ذرات کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔۔ اور یہ نماز پڑھنے والا بے حساب جنت
میں داخل ہوگا۔۔یہ چار رکعت نماز بدو سلام پڑھنی ہے اور طریقہ نماز یہ ہے۔۔۔ پہلے
نیت کرے کہ دورکعت نماز ردّ مظالم پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۲۵
مرتبہ سورہ توحید۔۔ دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۵۰
مرتبہ سورہ توحید۔۔ تیسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۷۵
مرتبہ سورہ توحید۔۔اور چوتھی رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۱۰۰
مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔