نمازِ قَسم | nimaz qasm | learn islamic prayer
یہ نماز بھی واجب ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ قَسم
کھائی جائے جیسے وَاللّٰہِ بِاللّٰہِ
اُصَلِّی (اللہ کی قسم میں نماز پڑھوں گا) اور قسم کھانے والا بالغ، عاقل اور
خودمختار ہو بشرطیکہ کسی نامشروع اور حرام یا مکروہ کام کے لئے قسم نہ کھائی ہو
اور اس فعل پر قادر ہو ورنہ ناجائز اور جھوٹی قسم کا کفارہ ایک غلام آزاد کرنا ہے
اگر اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو دس مسکینوں کو کھانا کھلانا اور اگر یہ بھی اس کی
وسعت سے باہر ہو تو دس دن کے روزے رکھنا۔۔۔اس کاطریقہ یہ ہے کہ نماز صبح کی طرح دو
رکعت نماز ادا کی جائے۔۔۔نذر کی مخالفت کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کی مخالفت کا
کفارہ ہے لیکن حلف و عہد کی مخالفت کا وہی کفارہ ہے جو افطار ماہ رمضان کا کفارہ
ہے۔