نماز ہدیہ والدین -- مستحب نمازیں | nimaz hadya waldaein - mustahab nimazein | learn islamic prayer
فرزند کیلئے مستحب ہے کہ ماں باپ کیلئے نماز پڑھے یہ دو رکعتی نماز ہے پہلی رکعت
میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ پڑھے:
رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ
لِلْمُوْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابْ
پھر رکوع و سجود بجالائے اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے
بعد دس مرتبہ یہ ذکر پڑھیـ:
رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ
بِیْتِیَ مُوْمِنًا وَّ لِلْمُوْمِنِیْنَ وَ الْمُوْمِنَاتْ
جب رکوع و سجود کے بعد سلام پھیر لے تو کہے: رَبِّ
ارْحَمْھُمَاْ کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا