نمازِ آیات | nimaz ayat | learn islamic prayer
چاند گرہن، سورج گرہن، بھونچال اور کالی آندھی کی نماز بھی
ہر مومن اور مومنہ پر واجب ہے۔۔۔۔ اس کی دو رکعتیں ہیں ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں
اور پہلی رکعت میں دو قنوت (دوسرے اور چوتھے رکوع سے پہلے) اور دوسری میں تین قنوت
ہیں (پہلے ، تیسرے اور پانچویں رکوع سے پہلے)
پڑھنے کا طریقہ
نیت کرے میں سورج گرہن، چاند گرہن، بھونچال، کالی آندھی کی
نماز دو رکعت پڑھتا / پڑھتی ہوں وَاجِبْ
قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہ۔
سورہ حمد کے بعد سورہ توحید یا کوئی دوسرا سورہ پڑھ کر رکوع
کرے پھر کھڑے ہو کر حمد و سورہ کے بعد قنوت پڑھے اور رکوع کرے پھراُٹھ کر حمد و
سورہ پڑھے اور رکوع کرے پھر قیام کی حالت میں حمد و سورہ کے بعد قنوت پڑھے اور
رکوع کرے اس کے بعد پھر حمد و سورہ پڑھ کر رکوع کرے اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ
حَمِدَہ کہہ کر دو سجدے بجالائے۔۔ اس کے بعد دوسری رکعت کیلئے کھڑا ہو جائے اور
حمد و سورہ کے بعد قنوت پڑھے اور رکوع کرے پھر کھڑے ہو کر حمد و سورہ پڑھے اور
رکوع کرے پھر قیام کر کے حمد و سورہ کے بعد قنوت پڑھے اور رکوع کرے پھر اُٹھ کر
حمد و سورہ پڑھ کر رکوع کرے پھر کھڑا ہو کر حمدو سورہ کے بعد قنوت پڑھے اور رکوع
کرے پھر سجدہ میں چلا جائے اور سجود کے بعد تشہد و سلام کہہ کر نماز ختم کرے۔