التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نمازِ احتیاط | nimaz ahtiat | learn islamic prayer

نمازِ احتیاط | nimaz ahtiat | learn islamic prayer
نمازِ احتیاط | nimaz ahtiat | learn islamic prayer
نمازِ احتیاط | nimaz ahtiat | learn islamic prayer


نماز احتیاط
جس نماز میں شک واقع ہوا ہو اس کا سلام پڑھنے کے بعد بلا فاصلہ با وضو نیت کرے کہ میں دو رکعت بیٹھ کر یا ایک رکعت کھڑے ہو کر نماز احتیاط پڑھتا / پڑھتی ہوں فلاں شک کے واسطے وَاجِبْ قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہ۔۔۔۔ پھر تکبیر کہہ کر نماز شروع کرے اور نیت دل میں کرے نہ کہ زبان سے۔۔۔۔۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھے۔۔ قنوت نہ پڑھے۔۔ نماز آہستہ (اِخفاتاً) پڑھے۔۔ تشہد کے بعد مختصر سلام یعنی اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکاتُہٗ پڑھے۔۔بقیہ افعال دیگر نمازوں کی طرح بجا لائے۔
مسئلہ:       مسائل شک کا جاننا ضروی ہے اور شک کی صورت میں پہلے غور کرے اگر کسی ایک جانب کا ظن ہو تو اس پر عمل کرے ورنہ شک کا جو حکم ہو اُس پر عمل کرے۔
تنبیہ:        کثیر الشک (جس کو شک بہت ہوتا ہو) اپنے شک کی طرف کوئی توجہ نہ کرے اسی طرح امام اگر کوئی شک کرے اور ماموم کو وہ یاد ہو یا ماموم شک کرے اور امام کو یاد ہو تو اپنے شک پر عمل نہ کرے بلکہ دوسرے کی یاد پر عمل کرے۔۔۔ اسی طرح نماز پڑھ لینے کے بعد اگر شک کرے تو نماز صحیح ہے بلکہ فراغت کے بعد یا وقت گزرنے کے بعد اگر نماز کے باطل ہونے کا گمان غالب ہو تب بھی نماز صحیح ہے۔
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْـنَا تَوْفِیْقَ الطَّاعَۃِ وَ بُعْدَ الْمَعْصِیَّۃِ وَ صِدْقَ النِّـیَّۃِ وَ عِرْفَانَ الْحُرْمَۃِ وَ اَکْرِمْنَا بِالْھُدٰی وَ الْاِسْتِقَامَۃِ وَ سَدِّدْ اَلْسِنَتِنَا بِالصَّوَابِ وَ الْحِکْمَۃِ وَ اِمْـلَائْ قُلُوْبَنَا بِالْعِلْمِ وَ الْمَعْرِفَۃِ وَ طَہِّرْ بُطُوْنَنـَا مِنَ الْحَرَامِ وَ الشُّبْھَۃِ وَ اُکْفُفْ اَیْدِیَـنَا عَنِ الظُّلْمِ وَ السَّرِقَۃِ وَ اُغْضُْضْ اَبْصَارَنَا عَنِ الْفُجُوْرِ وَ الْخِیَانَۃِ وَ اُسْدُدْ اَسْمَاعَنَا عَنِ اللَّغْوِ وَ الْغِیْبَۃِ وَ تَفَضَّلْ عَلٰی عُلَمَائِنَا بِالزُّہْدِ وَ النَّصِیْحَۃِ وَ عَلٰی الْمُتَعَلِّمِیْنَ بِالْجُہْدِ وَ الرَّغْبَۃِ وَ عَلٰی الْمُسْتَمِعِیْنَ بِالْاِتِّـبَاعِ وَ الْمَوْعِظَۃِ وَ عَلٰی مَشَایِخِنَا بِالْوَقَارِ وَ السَّکِیْنَۃِ وَ عَلٰی الشَّبَابِ بِالْاِنَابَۃِ وَ التَّوْبَۃِ وَ عَلٰی النِّسَآئِ بِالْحَیَائِ وَالْعِفَّۃِ وَ عَلٰی مَرْضٰی الْمُوْمِنِیْنَ بِالشِّفَآئِ وَالرَّاحَۃِ وَ عَلٰی مَوْتَاھُمْ بِالرَّأفَۃِ وَ الرَّحْمَۃِ وَ عَلٰی الْغُزَاۃِ بِالنَّصْرِ وَ الْغَلَبَۃِ وَ عَلٰی الْاُسَرَائِ بِالصَّبْرِ وَ الْقَنَاعَۃِ وَ عَلٰی الْاُمُرَائِ بِالْعَدْلِ وَ الشَّفَقَۃِ وَ عَلٰی الرَّعِیَّۃِ بِالْاِنْصَافِ وَ حُسْنِ السِّیْرَۃِ وَ بَارِکْ لِلْحُجَّاجِ وَ الزُّوَّارِ فِی الزَّادِ وَ النَّفَقَۃِ وَ اِقْضِ مَا اَوْجَبْتَ عَلَیْھِمْ مِنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ بِفَضْلِکَ وَ رَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّد


ایک تبصرہ شائع کریں