التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نکاحِ متعہ | nikah muttah | mutah marriage

نکاحِ متعہ | nikah muttah | نکاحِ متعہ | nikah muttah | mutah marriage
نکاحِ متعہ | nikah muttah | mutah marriage
نکاحِ متعہ | nikah muttah | mutah marriage
عورت و مرد کے لئے جنسی تعلقات دو طرح سے حلال ہوتے ہیں ایک نکاح دائمی سے اور دوسرا نکاح متعہ سے جو حضرت رسالتمآبؐ کے زمانہ میں جائز تھا اور قرآن مجید پارہ ۵کی پہلی آیت میں اس کے جواز کی دلیل موجود ہے جو منسوخ نہیں ہوئی۔
بحار الانوار میں حضرت امیر المومنین ؑ سے منقول ہے آپؑ نے فرمایا (فلاں) شخص پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ نہ ہوتا تو زنا نہ کرتا مگر کوئی بدبخت۔۔ کیونکہ مسلمان نکاح متعہ کر کے زنا سے بچ جاتے۔۔ پھر آپؑ نے یہ آیت پڑھی :  وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّعْجِبُکَ قَوْلُہُ ۔۔۔الآیۃ
حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا میں نہیں پسند کرتا کہ کوئی آدمی متعہ کئے بغیر دنیا سے کوچ کرے اگرچہ ایک دفعہ ہی سہی۔۔ دوسری روایت میں ہے میں ناپسند کرتا ہوں اس شخص کو جو رسول اللہ کی ایک سنت کو چھوڑ کر مرے۔۔تیسری روایت میں ہے تمہیں اس وقت تک موت نہ آئے جب تک کہ رسول اللہ کی ایک مردہ سنت کو دوبارہ زندہ نہ کر لو۔
امام محمد باقر علیہ السلام سے کسی نے دریافت کیا کہ متعہ کا ثواب کیا ہے؟ تو آپؑ نے فرمایا کہ اگر اللہ کی خوشنودی اور فلاں کی مخالفت کے لئے متعہ کرے تو اپنی ممتوعہ زوجہ کے ساتھ بات کرنے میں اس کو ایک ایک لفظ کے بدلہ میں نیکی کا ثواب ہوگا اور اس کی مقاربت سے اس کے گناہ محو ہوں گے اور جب غسل کرے گا تو اس کے بالوں کی تعداد میں اس کے گناہ معاف ہوں گے۔
امام جعفر صادقؑ نے فرمایا خدا نے ہمارے شیعوں پر شراب کو حرام کیا اور اس کے بدلہ میں متعہ کو جائز قرار دیا۔
آپؑ نے متعہ کرنے والے کے غسل کے ہر قطرہ سے خدا ستر فرشتے خلق فرماتا ہے جو اس کے لئے دعائے مغفرت کریں گے اور اس سے پرہیز کرنے والے پر لعنت کرتے رہیں گے۔
متعہ کے صیغے اگر مردو عورت دونوں خود پڑھیں تو اس کا طریقہ یہ ہے:
پہلے عورت کہے:
پھر مرد کہے:
مَتَّعْتُکَ نَفْسِیْ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
قَبِلْتُ الْمُتْعَۃَ لِنَفْسِیْ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
اگر عورت و مرد کی طرف سے وکیل پڑھے تو صیغے اس طرح ہوںگے:
پہلے وکیل عورت کی طرف سے کہے:
پھر وکیل مرد کی طرف سے کہے:
مَتَّعْتُ مُوَکِّلَتِیْ مُوَکِّلِیْ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
قَبِلْتُ الْمُتْعَۃَ لِمُوَکِّلِیْ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
اگر عورت و مرد دونوں کی طرف سے الگ الگ وکیل ہوں تو دونوں وکیل اس طرح صیغہ جاری کریں گے:
پہلے عورت کا وکیل کہے:
پھر مرد کا وکیل کہے:
مَتَّعْتُ مُوَکِّلَتِیْ مُوَکِّلِکَ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
قَبِلْتُ الْمُتْعَۃَ  لِمُوَکِّلِیْ فِی الْمُدَّۃِ الْمَعْلُوْمَۃِ عَلٰی الْمَہْرِ الْمَعْلُوْمِ
مسئلہ:    اگر مرد و عورت خود متعہ کا صیغہ پڑھنا چاہیں اور عربی صیغہ جاری نہ کر سکتے ہوں تو اپنی زبان میں بھی صیغہ جاری کیا جا سکتا ہے۔۔ چنانچہ پہلے عورت کہے گی کہ میں نے متعہ میں دی تجھے اپنی جان معین مدت کے لئے مقرر شدہ حق مہر پر۔۔۔ مثلاً ایک سال کے لئے ایک سو روپیہ حق مہر پر،پھر مرد کہے میں نے اپنے لئے متعہ کو قبول کیا مثلاً ایک سال کے لئے ایک سو روپیہ حق مہر پر۔
مسئلہ:    متعہ میں عورت و مرد ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے۔
مسئلہ:    متعہ کی اولاد اپنے ماں باپ کی صحیح وارث ہو گی۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن زبیر جو حضرت ابوبکر کے نواسے تھے متعہ سے پیدا ہوئے تھے جیسا کہ کتب تاریخ میں وارد ہے۔
مسئلہ:    حضرت عمر سے منقول ہے کہ دو متعے رسول اللہ کے زمانہ میں جائز تھے اور میں ان دونوں کو حرام قرار دے رہا ہوں:
مُتْعَۃُ الْحَجّ (حج تمتع) اور  مُتْعَۃُ النِّسَأ (عورتوں کے ساتھ متعہ)
مسئلہ:    اگر مرد و عورت دونوں چاہیں تو پہلی مدت متعہ گزرنے کے بعد مدت بڑھا بھی سکتے ہیں۔
مسئلہ:    متعہ جائز ہے اجنبی عورتوں کے ساتھ جن کے ساتھ نکاح جائز ہے۔
مسئلہ:    کنواری عورت سے متعہ کرنا مکروہ ہے۔
مسئلہ:    بازاری اور بدنام عورت سے بھی متعہ کرنا مکروہ ہے۔
مسئلہ:    متعہ کے لئے حق مہر اور مدت کا مقرر کرنا ضروری ہے۔
مسئلہ:    جو عورت کسی کے نکاح  میں یا عدت کے اندر ہو اس سے متعہ حرام ہے۔
مسئلہ:    متعہ میں منی کا عزل جائز ہے۔
مسئلہ:    متعہ کی مدت گزرنے کے بعد عورت پر ڈیڑھ ماہ کی عدت لازمی ہے۔
مسئلہ:    متعہ میں حق مہر کا ادا کرنا مرد پر واجب ہو گا اور متعہ کی مدت مقررہ گزرنے کے بعد عورت مرد سے آزاد ہو جائے گی اور ڈیڑھ ماہ کی عدت کے بعد دوسری جگہ شادی یا متعہ کر سکے گی۔

Youtube

Anwar-ul-Najaf Publishing House 

Facebook
Twitter