مومن کون ہوتا ہے | momin kon hota h | learn islamic prayer
مومن: اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلام۔ دین اللہ کے نزدیک اسلام ہے (پارہ ۳)
وَ مَنْ یَّـبْتَغ غَیْرَ الْاِسْلامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ۔ جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اختیار کرے وہ قبول نہیں کیا جائیگا (پارہ ۳)
عام مسلمانوں کے نزدیک عقیدہ توحید۔۔ عقیدہ نبوت اور عقیدہ قیامت رکھنے سے انسان مومن کہلا سکتا ہے لیکن مذہب شیعہ میں انسان اس وقت تک مومن نہیں بن سکتا جب تک عقیدہ توحید کے ساتھ ساتھ عقیدہ عدل اور عقیدہ نبوت کے ساتھ عقیدہ امامت نہ رکھتا ہو۔
عام مسلمانوں کا کلمہ
لا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔
شیعہ مسلمانوں کا کلمہ
لا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللّٰہِ وَصِیُّ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَ خَلِیْفَتُہُ بِلا فَصْل۔