التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

فروع دین کیا ہیں؟ | faroo-e-deen kia hein | learn islamic prayer

چونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے لہذا .. | فروع دین کیا ہیں؟ | faroo-e-deen kia hein | learn islamic prayer
فروع دین کیا ہیں؟ | faroo-e-deen kia hein | learn islamic prayer

فروع دین کیا ہیں؟ | faroo-e-deen kia hein? | learn islamic prayer
 
چونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے لہذا یہ زندگی کے لئے تمام نفسی و معاشرتی۔۔ انفرادی و اجتماعی۔۔ ذاتی و صفاتی۔۔ قومی و ملکی۔۔ مذہبی و سیاسی اور تمدنی و ثقافتی جملہ پہلوئوں اور شعبوں میں رہبری کرتا ہے، نیز حقوق اللہ ۔۔ حقوق النفس اور حقوق الناس میں انسان کو خیر و صلاح کی دعوت دیتا ہے اور شرّ و فساد سے رُکنے کا حکم دیتا ہے، لہذا عقائد صحیحہ رکھنے کے بعد فروعِ دین پر عامل ہونا ضروری ہے۔۔ پس اسلامی ضابطہ حیات بھی مختلف شعبہ جات پر منقسم ہے:
عبادات  ،  علم اخلاق  ،  معاملات و عقود  ،  حدود و تعزیرات

*   جس کا تعلق حقوق اللہ سے ہے اس کو ’’عبادات‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

*   جس کا تعلق حقوق النفس سے ہے اس کو ’’علم اخلاق‘‘ کہا جاتا ہے۔

*   جس کا تعلق حقوق الناس سے ہے اسکو ’’معاملات و عقود‘‘ کہا جاتا ہے۔

*   سیاسی و تمدنی زندگی کے لئے نظام امن کو برقرار رکھنے کے لئے جن قوانین کا نفاذ ضروری ہے ان کو ’’حدود و تعزیرات‘‘ کا نام دیا جاتا ہے کہ جنہیں کتب فقہ میں مفصلاً بیان کیا گیا ہے۔

عبادات

عبادات جو حقوق اللہ ہیں ان کی تعداد بنابر مشہور دس ہے:

نماز، روزہ، حج، زکواۃ، خمس، جہاد، تولّٰی، تبریّٰ، امر باالمعروف، نہی عن المنکر

ان کو عام طور پر فروعِ دین کا نام دیا جاتا ہے۔۔ اس رسالہ میں صرف نماز کا ہی ذکر ہو گا بقیہ مختصراًہماری کتاب ’’انوار الشرعیہ فی الفقہ الجعفریہ‘‘ میں مذکور ہیں۔۔۔ چو نکہ نماز کے مقدمات میں سے طہارت سب سے اہم ہے اسلئے طہارت و نجاست کا بیان ضروری ہے۔



Youtube

Anwar-ul-Najaf Publishing House 


https://www.youtube.com/channel/UCAvrnXINrg6J7-a3PONl9HQ

Facebook

https://www.facebook.com/anwarulnajaf/

Twitter

https://twitter.com/anwarulnajaf