التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عقیقہ | aqeeqa

عقیقہ | aqeeqa

عقیقہ | aqeeqa

عقیقہ | aqeeqa


مسئلہ: بچے کا عقیقہ مستحب ہے، بہتر ہے پیدائش کے ساتویں دن ہو۔

مسئلہ: عقیقہ کے گوشت کے تناول سے بچے کے ماں باپ پرہیز کریں۔
مسئلہ: عقیقہ کا جانور لڑکے کے لئے نر اور لڑکی کے لئے مادہ ہو اور جانور میں قربانی کے شرائط ہونا ضروری ہیں۔
مسئلہ: عقیقہ کے جانور کو ذبح کرکے بہتر ہے کہ اس کی ہڈیوں کو نہ توڑا جائے اور کھانے کے بعد اس کی ہڈیوں کو دفن کر دیا جائے۔
مسئلہ: کم از کم دس مومنین کو عقیقہ کا گوشت کھلانا چاہیے اور جس قدر زیادہ ہوں بہترہے۔۔۔ چاہے تو پکا کر کھلائے یا گوشت کو تقسیم کردے۔۔۔ زیادہ بہتر ہے کہ مدعو کر کے کھلایا جائے۔

دعائےعقیقہ 

عقیقہ کے جانور کو ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھی جائے:

یَا قَوْمِ اِنِّیْ بَرِیٓئٌ مِّمَّا تُشْرِکُوْنَ اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلٰوتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لا شَرِیْکَ لَہُ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَر۔(عقیقہ کے جانور پر چھری چلا دے)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ تَقَبَّلْ مِنْ فُلاںْ اِبْنِ فُلاںْ (بچے اور اس کے والد کا نام) بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ عَقِیْقَۃٌ عَنْ فُلاںْ اِبْنِ فُلاںْ (بچے اور اس کے والد کا نام)
اس کے بعد اگر لڑکے کا عقیقہ ہو تو اس طرح کہے: لَحْمُہُ بِلَحْمِہٖ وَ دَمُہُ بِدَمِہٖ وَ عَظْمُہُ بِعَظْمِہٖ وَشَعْرُہُ بِشَعْرِہٖ وَ جِلْدُہُ بِجِلْدِہٖ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ وِقَائً لِفُلاںْ اِبْنِ فُلاں(بچے اور اس کے والد کا نام)
اگر لڑکی کا عقیقہ ہو تو اس طرح کہے: لَحْمُہَا بِلَحْمِہَا وَ دَمُہَا بِدَمِہَا وَ عَظْمُہَا بِعَظْمِہَا وَشَعْرُہَا بِشَعْرِہَا وَ جِلْدُہَا بِجِلْدِہَا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا وِقَائً لِفُلا نَۃ بِنْتِ فُلاں (لڑکی اور اس کے والد کا نام)

ایک تبصرہ شائع کریں