آدابِ بیت الخلااور استنجا ء | adab bait ul khala aur astanja | learn islamic prayer
آدابِ بیت الخلااور استنجا ء
پیشاب وپاخانہ
کیلئے اس جگہ پر بیٹھے جہاں اسے کوئی دیکھنے والا نہ ہو اورہر سمجھدار دیکھنے والے
سے شرم گاہوں کا چھپانا واجب ہے۔۔ اوربیت الخلا میں قبلہ کی طرف منہ کرکے یاقبلہ
کی طرف پشت کرکے بیٹھنا حرام ہے، پیشاب کا مقام استبرا کر نے کے بعد دو دفعہ پانی
سے دھونا ضروری ہے اورپاخانے کے مقام کو پتھروں یا ڈھیلوں یا خشک پتوں اورکپڑے سے
بھی پاک کیا جاسکتا ہے اورکم از کم ان کی مقدار تین ہونی چاہیے لیکن پانی سے دھونا
بہتر ہے اورپہلے ڈھیلوں سے صاف کر کے پھر پانی سے دھونا زیادہ بہتر ہے۔